شیخوپورہ : پولیس کی کارروائیاں 14 افراد گرفتار‘ منشیات و اسلحہ برآمد
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری5 منشیات فروش سمیت 14 افراد کو گرفتارکر کے منشیات، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر پولیس نے 5 منشیات فروش سمیت 14 جرائم پیشہ افرادناصر ،ندیم ،عرفان ،منور ،عمران کو کو گرفتار کر کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 1663گرام چرس اور 65لیٹر دیسی شراب ‘ 7 پسٹل 30 بورایک رائفل 223 بور ایک رپیٹر گن 12 بور ، بھاری تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے ۔