آسٹریلیا میں حکام کی طرف سے تنبیہ کے باوجود ’بلیک لائیوز مَیٹر‘ کے نام سے ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ زیادہ تر مظاہرین چہروں پر ماسک پہنے ہوئے اور سماجی فاصلوں سے متعلق قوانین کا احترام کرتے دکھائی دیے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعیتات تھی اور زیادہ تر ریلیاں پر امن رہیں۔ یہ احتجاجی ریلیاں کئی آسٹریلوی شہروں میں نکالی گئیں۔ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کی امریکی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں پچیس مئی کو ہلاکت کے بعد سے دنیا بھر میں نسل پرستی اور پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024