گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے باعث 88 اموات ہوئیں،جبکہ ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ،ا س سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں ،جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 اموات ہوئیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29 ہزار 850 ٹیسٹ کیے گئے،مجموعی طور پر 8 لاکھ 39 ہزار 019 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 9809 مریضوں نے کورونا کو شکست دی،ملک بھر میں 50 ہزار 56 مریض صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں،تاہم مجموعی اموات کی تعداد 2551 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 50087 کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49256 ہو گئی،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 16415، بلوچستان میں 7866 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7163 آزاد جموں و کشمیر 574 گلگت میں 1044 ہو گئی ہے ۔