وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے راولپنڈی دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صدر کوئلہ سنٹر چوک میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔خیال رہے کہ گزشتہ رات راولپنڈی کے علاقے صدر کوئلہ سنٹر چوک میں دھماکہ ہوا تھا،جس کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے تھے ،زخمی ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل تھے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا کر دیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024