مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام اور تعمیرات کی صنعت کوریلیف فراہم کیاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کم آمدن والے گروپ کی ہائوسنگ کے لئے تیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سابق حکومتوں کی طرف سے لئے گئے قرضوں کی واپسی کے لئے انتیس ارب روپے اداکئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگرمستقبل قریب میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوئیں تو لیویزڈیوٹی بھی کم کی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024