شیخ رشید ریلوے کو دیمک کی طرح چاٹنے میں مصروف ہیں : نواز ناجی
بہاولپور(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ریلوے کے حال کو پھٹیچر قرار دینا حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اس سب کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے پرویز مشرف کے دور میں بھی ریلوے کا بیڑا غرق کیا اور اب بھی وہ اس ادارے کی بیخ کنی میں مصروف ہیں۔ پرویز مشرف دور سے آج تک شیخ رشید کے منظور نظر اہم عہدوں پر تعینات ہیں اور ریلوے کو دیمک کی طرح چاٹنے میں مصروف ہیں۔