وہاڑی میں غیرمعیاری آئس کریم اور قلفیوں کی فروخت شہری بیمار ہونے لگے
وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت)وہاڑی شہر اور گردونواح ان دنوں غیرمعیاری آئس کریم اورغیرمعیاری قلفیاں فروشوں کے نرغے میں شہرکے مختلف علاقوں میں قائم ایسی فیکٹریوں کے مالکان نے بے روزگارنوجوانوں کوروزگارکالالچ دے کرغیرمعیاری آئس کریم اورقلفیوں کی فروخت پرلگارکھافورڈاتھاڑتی سمیت متعلقہ حکام نے مبینہ خاموشی اختیارکررکھی ہے غیرمعیاری آئس کریم اورقلفیاں کھانے والے معصوم بچے اورافرادگلے اورپیٹ کی بیماریوں کاشکاہونے لگے ہیں وہاڑی شہرکے مختلف علاقوں پیپلزکالونی،کالج ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،سرہندکالونی،مدینہ کالونی،دانیوال ٹاؤن،مسلم ٹاؤن9-11،مکہ ٹاؤن،بھٹہ شادی خان،27بھٹہ،پل محسن شاہ،24ڈبلیوبی،پپلی اڈہ،48پل،اڈہ پیرمراد،اڈہ چکڑالہ،اڈہ ٹھینگی، ماچھیوال،اڈہ پکھی موڑسمیت دیہی علاقوں میں انسانیت کے دشمنوں نے مضرصحت اورغیرمعیاری آئس کریم اورقلفیاں بنانے کی فیکٹریاں لگاکردھڑلے سے بناکرفروخت کرنے میں مصروف ہیں۔