مسلح ملزم کا شہری کے گھر گھس کر تشدد ،زیورات و نقدی لے کر فرار
علی والی (نامہ نگار)آتشیں اسلحہ سے لیس جگاور رجب علی ولد نادر خان کے گھر گھس آیا اور اسلحہ دکھا کر شدید تشدد کیا اسی دوران رجب کی خالہ آگئی تو ملزم نے اسپر بھی تشدد کیا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور تین تولہ طلائی ذیورات اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ سٹی علی پور نے رجب علی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا۔ملزم کی عدم گرفتاری پر متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان سے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔