آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا بجٹ کل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ جن کے پاس وزیرخزانہ کا قلمدان بھی ہے بجٹ پیش کریں گے۔ادھر بجٹ پر عام بحث اس ماہ کی سترہ سے اکیس تک جاری رہے گی جبکہ بجٹ کی منظوری اس ماہ کی 26تاریخ کو دی جائیگی۔