ساحرہ شاہد کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے امور دیکھنے کی بھی ذمہ داری مل گئی،نوٹیفکیشن جاری
انفارمیشن گروپ میں گریڈ 20 کی افسر ساحرہ شاہد کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے امور دیکھنے کی بھی ذمہ داری دیدی گئی ۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ ساحرہ شاہد ڈی جی ڈائریکٹو ریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کے فرائض انجام دے رہی ہیں ،وہ انفارمیشن گروپ میں گریڈ 20 کی افسر ہیں۔