جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے،مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر مفرور اشتہاری بھائیوں اور ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالتوں میں پیش کر کے عدلیہ کی تعظیم اور آئین و قانون کی بالادستی پریقین رکھنے کا ثبوت دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے۔مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں۔عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بہترین طریقہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہے۔