چین نے سنکیانگ سے متعلق امریکی الزامات مسترد کر دیئے
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین نے سنکیانگ کے بارے میں امریکی ریمارکس مسترد کردیے ہیں،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے سنکیانگ کے بارے میںریمارکس غیر حقیقی ہیں،انہوں نے کہا کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی،مائیک پومپیوچینی سنکیانگ کے بارے میں بنیادی معلومات نہیں ہیںاور نہ ہی وہ سنکیانگ کوسمجھتے ہیں،نام نہاد تعلیمی کیمپ سنکیانگ میںموجود نہیں ہے گینگ نے کہا کہ سنکیانگ نے پیشہ ورانہ اور تربیتی مراکز ملکی قانون کے مطابق ہیں،اور یہ ان لوگوں کوراہ راست پرلانے اور انکی مدد کیلئے ہیں جو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے متاثرہیں۔