ایرانی صدر سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرانے کی کوشش کرینگے: جاپانی وزیراعظم
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے دو روزہ دورے پر ایران گئے ہیں تہران کے ہوائی اڈے پر ابے کا استقبال وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیا قبل ازیں ٹوکیو حکومت کے اعلان کے مطابق آبے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملے اور آج جمعرات کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جاپانی وزیراعظم نے ٹوکیو سے روانہ ہوتے وقت کہا کہ دونوں ممالک کے روایتی دوستانہ تعلقات کے تناظر میں وہ خطے میں پانی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے آبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی تھی گزشتہ اکتالیس برسوں میں کسی جاپانی وزیراعظم کا یہ پہلا ایرانی دورہ ہے۔