جے پور ائرپورٹ پر بھارتی طیارے کا ٹائر پھٹ گیا‘ 189 مسافر بال بال بچ گئے
نئی دہلی (نیٹ نیوز) لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا لیکن پائلٹ کی حاضر دماغی نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کا طیارہ 189 مسافروں کو لیکر دبئی سے جے پور کے لئے روانہ ہوا تاہم ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ طیارے کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا اور جہاز ڈگمگانے لگا۔ مسافروں میں خوف پھیل گیا تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو قابو میں رکھا اور محفوظ لینڈنگ کرا دی۔