8شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے مولانا باقر زیدی
کراچی (نیوز رپورٹر)یم ڈبلیو ایم کی یوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر احتجاجی مظاہر ے جنت البقیع کودوبارہ تعمیر کیا جائے۔مقامات مقدسہ اور آثار انبیاء کو مٹانے کا سلسلہ روکا جائے حکومت پاکستان جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی سطح پر کوششیں کرے۔ مظاہرین کا مطالبہ‘ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے المناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں یوم انہدام جنت البقیع کا احتجاجی مظاہرہ آئی ایس او شعبہ طالبات کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر ہواپا جس سے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر زیدی نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصا جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرئے اور آئے روز آثار انیباء کو مٹانے کا ظالمانہ سلسلہ بند کرئے آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اور آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہے ہم ان احتجاجی مظاہروں سے دنیاکو یوم انہدام جنت البقیع کے المنا ک واقعے کے کی یاد دلانے کے ساتھ اس بات پر توجہ دلا رہے ہیں کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلیبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے تخریب جنت البقیع کر کے سنگین ترین جرم کیا گیا ہے اس عظیم ظلم پر عالم اسلام سوگوار اور سراپا احتجاج ہے 8شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام انبیائے کرام علیھم السلام و صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو منہدم کر کے عالم اسلام اور قلب رسول اللہ ص کو سوگوار کیاگیا ، جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے،اور انبیائے کرام، اہلیبیت اطہار علیھم السلام ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے۔