وزیراعظم عمران خان جمہوریہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے انیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں پاکستان کے علاوہ چین، روس، بھارت، قزاخستان، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ افغانستان، ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔ سربراہان مملکت کی کونسل ایس سی او کا اعلی ترین فورم ہے جو تنظیم کی حکمت عملی، امکانات اور ترجیحات پر غور اور ان کا تعین کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو اس دورے کی دعوت کرغستان کے صدر سوورونبے جینبیکوو نے دی ہے جو سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ایس سی او رکن کے علاوہ مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک کے قائدین اور نمائندے اس اہم عالمی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعطم اجلاس کی دو نشستوں سے خطاب کریں گے۔ قائدین کی جانب سے مختلف فیصلوں کی منظوری دینے کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں تعاون تیز کرنے سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم اجلاس میں شریک دیگر قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایس سی او کثیرالعلاقائی بڑی تنظیم ہے۔ پاکستان کے ایس سی او ممالک سے دیرینہ ثقافتی اور تاریخی تعلقات استوار ہیں۔ ایس سی او کا کثیر الشعبہ جاتی ایجنڈے حکومت پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کی پالیسی سے ہم آہنگ ہے اور انفراسٹرکچر، معیشت، تجارت اور ثقافتی شعبہ جات میں تعاون کی پاکستان کی خواہش کا مظہر ہے تاکہ تجارت کے فروغ کی راہ ہموار ہو ۔ پاکستان تجارت اور توانائی کے حوالے سے اہم ذمینی راستہ فراہم کرتا ہے اور ایس سی او کی سی پیک کے چھ زمینی راستوں کے ذریعے علاقے کو باہم جوڑنے کی کوشش کا حامی ہے۔ دوہزار سترہ میں ایس سی او کا رکن بننے کے بعد سے پاکستان خارجہ امور، دفاع، قومی سلامتی، معشیت و تجارت، تعلیم و صحت عامہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، امور نوجواں، خواتین کو بااختیار بنانے، انصاف، زراعت، کھیل وثقافت اور سیاحت وذرائع ابلاغ کےک شعبوں سمیت تنظیم کی مختلف سطحوں پر ہونے والی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لے رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایس سی او وزراخارجہ کونسل (سی ایف ایم)کے اکیس اور بائیس مئی دوہزار انیس کو بشکک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ ایس سی او وزراخارجہ کونسل نے ان دستاویزات اور فیصلوں پر غور کرکے انہیں حتمی شکل دی تھی جن پر سربراہ کانفرنس میں دستخط ہوں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024