عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور شہنشا ہ غزل استاد مہدی حسن کی جمعرات کو سات ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مہدی حسن 18 جولائی 1927ءکو بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 8 سال کی عمر میں پہلی بار ایک پروگرام میں پرفارم کر کے گلوکاری کا آغاز کیا اور بیس سال کی عمر میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے۔جہاں1957 میں انہوں نے کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقائدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔1962میں فلم فرنگی کے گیت گ±لوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔ مہدی حسن کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں۔ اور جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی مہدی حسن کے سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔ مہدی حسن نے اپنی زندگی میں پچیس ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں۔مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38