ایک تصویر ایک کہانی
محمد یونس طویل مدت سے مزدورکر رہا ہے پہلے پیدل ہی گلی گلی گھوم پھرکر پرانے توڑے خرید کرتاتھا۔ اب سائیکل لے لی ہے ، اوراسی طرح گھوم پھر کرمزدوری کرتا ہے ۔ والدین نے تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی ہوش آیا تو مزدوری پر لگادیا پہلے والدین کی خدمت کرتارہا پھر شادی ہوگئی اب وہ محنت مزدوری کر کے بیوی بچوں کو پال رہا ہے اس نے بتایا مہنگائی کے اس دور میں بچوں کے لئے روزی کمانا بڑا مشکل ہو گیاہے مجھے احساس ہے کہ تعلیم کی کتنی اہمیت ہے میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے محنت کر رہاہوں ۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ غریبوں کے بچوں کیلئے فری تعلیم کا بندوبست کرے، مہنگائی اتنی ہو گئی ہے ، کہ مکان کا کرایہ بجلی گیس بل ادا کر کے گذارا مشکل سے ہو رہا ہے ۔(اعجاز لاہوری)