سیاسی گرفتاریاں عوام کی توجہ خونیں بجٹ سے ہٹانے کیلئے ہیں : ممتازاعوان
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے دوسوفیصد مہنگائی میں اضافہ کیااور اب جبکہ ٹیکسز زدہ وفاقی بجٹ پیش کرکے غریبوں کا بچاکھچاخون بھی نچوڑلیااشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیاگیا دوسو فیصد سے بھی زیادہ مہنگائی بڑھانے والی نیازی حکومت نے تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کیا۔علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ بجٹ پیش کرنے کے قریب قریب سیاسی گرفتاریاں درحقیقت عوام کی توجہ خونی بجٹ سے ہٹانے کے لیے تھیں نااہل حکومت کا اپنی نالائقیاں چھپانے کیلئے ڈرامہ بازی وطیرہ بن چکاہے ۔