حمزہ شہباز کی گرفتاری قابل مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، عامر چشتی
لاہور (پ ر) مریم نواز پاور ونگ کے صدر عامر چشتی نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں یہ موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مریم نواز پاور ونگ کا ہر کارکن نواز شریف شہباز شریف حمزہ شہباز مریم نواز اور کیپٹن صفدر بلکہ پوری مسلم لیگی قیادت کے شانہ بشانہ ساتھ ہے جب بھی قیادت نے کوئی لائحہ عمل دیا تو اپنی جانوں کے نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے موجودہ حکومت صرف شریف فیملی کو احتساب کی آڑ میں نشانہ بنا رہی ہے۔