دشمن کی سازشوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراد حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں پاک فوج کو نشانہ بنانا دشمن کی سازش ہے۔ قوم متحد ہو کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیگی۔ پاکستان کے دفاع کی خاطر ہم ایک ہیں۔ سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کا مقابلہ کرینگے۔ دہشت گرد بہادر قوم اور فوج کو ڈرا نہیں سکتے۔ پاک فوج‘ پولیس‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کیخلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لازول قربانیاں دی ہیں۔