آسٹریلیا سے اہم میچ‘ عامر کے علاوہ کوئی بالر رنگ نہ جما سکا
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں سوائے عامر کے دیگر بولرز رنگ نہیں جما سکے، محمد آصف نے تین کیچز ڈراپ کیے اور یوں لگنے لگا کہ آسٹریلیا بآسانی 350 کا سنگ میل عبور کر جائے گامگر آخری کے سات اوورز میں پاکستانی بولرز نے اچھا کم بیک کیاجس کے نتیجے میں آسٹریلیا پاکستان کو 308 کا ٹارگیٹ ہی دے سکی۔