لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا خصوصی تعزیتی اجلاس
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ایل سی سی اے گراونڈ میں صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران وسیم انور، احمد ایاز خان، مسعود انور ، چیف سلیکٹر لاہور ریجن حفیظ الرحمن اور جی ایم میڈیا لاہور ریجن عابد حسین نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم ٹیسٹ ایمپائر ریاض الدین کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر صدر لاہور ریجن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کا کہنا تھا کہ ریاض الدین کی کرکٹ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور غم کی اس گھڑی میں ہم ریاض الدین کے سوگوران کے ساتھ برابر کے شریک ہیں شاہ ریز عبداللہ روکھڑی نے جلد ریاض الدین مرحوم کے نام کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔