پہلی بار 5وکٹیں ‘محمد عامر ورلڈ کپ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)فاسٹ بائولر محمد عامر نے ورلڈ کپ میں شانداربائولنگ کرکے اپنے حوالے سے تمام خدشات کو غلط ثابت کردیا ۔انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کیریئر کی بہترین بائولنگ کرتے ہوئے تیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔یہ اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی بائولر کی اب تک کی سب سے بہترین بائولنگ ہے ‘ محمد عامر نے ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد بھی دس کرلی ہے، وہ اس وقت ٹورنامنٹ کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہیں۔ محمد عامر ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے عبوری سکواڈ میں شامل نہیں تھے، کیونکہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد سے چودہ اننگز میں محمد عامر صرف پانچ وکٹ لے سکے تھے۔انہیں سلیکٹرز نے انگلینڈ سے سیریز کے سکواڈ میں یہ کہہ کر شامل کیا تھا کہ اگر انہوں نے کارکردگی دکھائی تو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔انگلینڈ کیخلاف انہیں صرف اوول کے پہلے ون ڈے میں موقع ملا جو واش آوٹ ہوگیاتھا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں بائولنگ کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملی۔ محمد عامر نے اب تک ورلڈ کپ میں پاکستان کے تمام میچز میں شانداربائولنگ کرکے یہ ثابت کردیا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔