وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو غیر معیاری اور جعلی مصنوعات و کاسمیٹکس کی تیاری اور فروخت کے خلاف کریک ڈائون کرے گی۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس قسم کی مصنوعات کی فہرست طویل ہے۔ بلکہ ایک بھیدی کے بقول بازار میں ملنے والی ہر شے اگر جعلی نہیں تو غیر معیاری ضرور ہے۔ مجھے اس بات کا یقین تب آیا، جب ایک بڑے سٹور مالک کی گھر والی کو ایک چکی پر نمک سے لیکر سفید زیرہ تک اپنی نگرانی میں پسواتے دیکھا۔ رہی کاسمیٹکس، تو اس سے بڑا فریب قوم کے ساتھ ہو ہی نہیں سکتا۔
پچھلے مہینے آبپارہ مارکیٹ کے ایک سٹور سے شیونگ کا سامان خرید رہا تھا، تو بھری بوری اٹھائے ایک شخص آیا۔ وہ میرے سامنے بات کرنے سے کترا رہے تھے۔ میں شاپنگ کر کے نکل گیا۔ مگر تھوڑی ہی دیر بعد کوئی شے بدلنے کیلئے لوٹا، تو بوری کھل چکی تھی۔ ہر برینڈ اور شکل و شباہت کی کاسمیٹکس سے بھری اس بوری کا سودا ہو رہا تھا۔ اور یقین مانیے کہ پوری بوری 3500 میں بک گئی۔ یاد رہے اُسی دکان پر پرفیوم کی ایک بوتل 3500 میں بکتی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38