عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا اور کلیئر ہو چکا, شیخ صاحب میدان میں آئیں آپ کی ضرورت ہے:اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا اور کلیئر ہو چکا، عمران خان پر کئے گئے اعتراض پر کوئی پریشانی کی بات نہیں، شیخ صاحب پنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، شیخ صاحب میدان میں آئیں آپ کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کا معاملہ بہت پرانا ہے، عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا اور کلیئر ہو چکا ہے، عمران خان پر کئے گئے اعتراض پر کوئی پریشانی کی بات نہیں، شیخ صاحب میدان میں آئیں آپ کی ضرورت ہے، شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، شیخ صاحب پنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن امیدواروں کی جلد تصدیق کا عمل مکمل کرے۔