الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات افشاءہونے کا نوٹس لے:پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات افشاءہونے کا نوٹس لے‘ الیکشن کمیشن چیئرمین نادرا کو منصب سے الگ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ وفاقی ‘ صوبائی سیکرٹریز داخلہ کی تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کے مطالبات‘ شفاف انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اور الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے۔ الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات افشا ہونے کا نوٹس لے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین نادرا کو منصب سے الگ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔