شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی ہے،دونوں رہنماو¿ں کی سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت دی تھی جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی۔بد ھ کو اپنے ایک بیان میں شمالی کوریا سربراہ کم جانگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور امریکا کیلئےءدونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات بہت ضروری تھی تاکہ ایک دوسرے کےخلاف طاقت کے استعمال کو روکا جائے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی،جس کے دوران ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی موقع ہے اور ہم نے خصوصی تعلق قائم کرلیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38