کرۂ ارض پر سات براعظموں کی بہترین ٹیموں کے درمیان فٹ بال کے کھیل میں برتری حاصل کرنے کی جنگ 88سال سے جاری ہے فیفا ورلڈ کپ کے اب تک کھیلے گئے 20میگا ایونٹس کے دوران اگرچہ متعدد اہم ریکارڈز قائم ہوئے اور ان گنت کبھی فراموش نہ ہونے والے واقعات پیش آئے متعدد کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی کے باعث فٹ بال کی تاریخ میں امر ہوگئے تاہم گزشتہ 88سالوں کے دوران کئی نامور ٹیموں کو ریفریز کے متنازعہ فیصلوں کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا اور بعض ٹیمیں ریفریز کے غلط اور متنازعہ فیصلوں کے باعث ٹائیٹل سے محروم ہونا پڑا۔ انگلینڈ جسے کرکٹ کے علاوہ فٹبال کے کھیل کا بانی خیال کیاجاتا ہے لیکن یہ امر بھی دلچسپی کا حامل ہے کہ انگلینڈ کو صرف ایکبار 1966میں ٹائٹل جیتنے کا موقع ملا لیکن انگلینڈ کا جرمنی کے خلاف جیت اور ٹائیٹل حاصل کرنے کا معاملہ متنازعہ بن گیا۔ 1966ء میں انگلینڈ کو ورلڈ کپ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا اس میگا ایونٹ کا فائنل انگلینڈ اور جرمنی کے درمیان ویمیلے سٹیڈیم میں کھیلا گیا مقررہ وقت تک میچ برابر رہا ۔ فاضل وقت میں انگلینڈ نے دو گول کئے پہلا گول متنازعہ تھا کیونکہ فٹبال گول پوسٹ سے لگ کر زمین سے ٹکرائی لیکن رومی لاٹن میں نے گول کا اشارہ دے دیا س گول کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا اسی طرح 1978ء کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سپین اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں سپین کے دول گول ریفری نے مسترد کروائے سپین میزبان جنوبی کوریا سے پنلٹی ککس پر 5-3سے شکست کھا کر دو فرمیہ سے باہر ہوگیا ریفری نے سپین کا پہلا گول پنلٹی ایریا پر مسترد کیا جبکہ دوسرا گول لاٹن مین کے اس فیصلے پر کہ گیند کھلاڑی تک پہنچنے سے پہلے گراؤنڈ سے باہر جاچکی تھی مسترد کیا حالانکہ ایسانہیں تھا اسی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف یہ پہلا متنازعہ فیصلہ نہیں تھا اس سے پہلے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اٹلی کا جنوبی کوریا کے خلاف کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیکر گول تسلیم نہیں کیا گیا تھا اس ٹورنامنٹ میں برازیل اور سویڈن کے درمیان میچ میں دیلز کے ریفری کلائیو تھا جس نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کردیا جب میچ کے دوران برازیلین کارنر پر ریفری نے میچ ختم ہونے کی وسل بجاری کارنر پر زیکوئے ہیڈ کے ذریعے گیند جال میں پھینک دی تھی مگر متنازعہ فیصلے نے برازیل کو فتح سے محروم کردیا اور میچ1-1گول سے برابر ہوگیا۔ 1988ء کے ورلڈ کپ میں فرانس اس وقت سیمی فائنل ہار گیا جب فٹبال کی تاریخ کے خراب ترین فاؤل پلے پر ریفری نے کوئی ایکشن نہ لیا میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کے پیٹرک ہیٹن کے سامنے صرف جرمنی گول کیپر تھا جرمن گول کیپرشوما کوکی لگائی ہوئی چھلانگ کے نتیجہ میں اسکی ٹانگیں پیٹرک ہیٹن کے چہرے سے ٹکرانے سے فرنچ ٹرائیکر کا جبڑا ٹوٹ گیا اسے لٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ریفری نے پنلٹی کی بجائے جرمن کو گول کک دے دی۔ 1986کے ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل کے اس گول نے لیجنڈ کھلاڑی میراڈانا کی شہرت کو داؤ پر لگادیا جب براڈرنا نے انگلینڈ کے گول کیپر پیٹر شیلٹن کے ساتھ ایک کے اس پر اچھال اور بجائے ہیڈ کے ہاتھ کے ساتھ گیند کو جال میں پھینک دیا اس متنازعہ گول کی بدولت انگلینڈ 2-1گول سے ہار گیا میچ کے بعد میراڈونا نے قصر کے ہاتھ سے اس واقعہ کو تشبیہہ دی تھی یہ واقعہ اسکی بدنامی کا باعث بنا۔1996ء میں یورو کپ میں بھی خراب کارکردگی ریفری کی طرف سے سامنے آئی بلغاریہ اور سپین کے درمیان میچ میں بلغاریہ کے نامور کاروارڈ پر سوا سو چکوفہ کے گھومتی ہوئی فری کک سے گیند کو سپین کے جال میں پھینک دیا مگر لائن مین کے متنازعہ آف سائیڈ فیصلے سے ریفری نے گول مسترد کردیا اور بلغاریہ کو فتح سے محروم ہونا پڑا 2006ء کے ورلڈ کپ کو جو جرمنی میں منعقد ہوامتنازعہ فیصلو ں کے حوالے سے ہمیشہ تاریخ میں بڑے ریکارڈز کے نام سے یاد رکھاجائے گا سیمی فائنل تک میزبان جرمنی برازیل اور ارجنٹائن کا پہنچنا یقینی تھا تاہم لاطینی امریکہ کی دونوں ٹیموں کو ریفریز کے غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا اس طرح ریفریز کے غلط فیصلوں کا پہلا شکار کروشیا کی ٹیموں کو ہونا پڑا جس پر فیفا کے صدر بھی احتجاج کئے بغیر نہ رہ سکے اور یہاں تک کہہ دیا کہ ریفری کو بھی ییلو کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردینا چاہئے۔ متنازعہ فیصلوں کا سب سے زیادہ شکار ارجنٹائن کی ٹیم بنی جس نے میگا ایونٹ کے مقابلوں میں خود فیفا کے کردار پر سوالیہ نشان لگادیا لاطینی امریکہ کے ملک کے خلاف میچ میں ریفریز نے مکمل طور پر جانبداری کا مظاہرہ کیا اس میچ میں جرمن کھلاڑی مسلسل فاؤل کرتے رہے لیکن ریفریز نے اس پر کوئی دھیان نہ دیا ۔ اس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جو فرانس اور سپین کے درمیان کھیلا گیا ریفریز نے متنازعہ فیصلوں سے ایونٹ کو بے مزہ کردیا کھیل کے 41ویں منٹ میں جب رابری نے گول کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا تو سپین کے اسٹرائیکر نے جوابی حملہ کیا جس پر انہیں گول باکس کے اندر ریفری کے غلط طور پر آؤٹ مائینڈ قرار دے دیا83ویں منٹ میں فرنچ اسٹرائیکر نے اپنی ٹیم کی طرف سے دوسرا گول کردیا تو سائیڈ ریفری نے ڈے آف سائیڈ قرار دے دیا لیکن گراؤنڈ ریفری کو سائیڈ ریفری کا آف سائیڈ ہوتا نظر نہیں آیا اور گول کا اشارہ دے دیا کھیل کے آخری لمحات میں فرانس کے کپتان زیدان نے ایک پاس پر گول کردیا تو وہ اس وقت آف سائیڈ پوزیشن پر تھے جب زیڈان کو پاس دیا گیا تو وہ تمام کھلاڑیوں میں سب سے آگے کھڑے تھے اس ٹورنامنٹ میں برازیل اور گھانا کے میچ کے دوران ریفریز نے متعدد متنازعہ فیصلے کئے اس میچ میں برازیل کے مایہ ناز کھلاڑیوں رونالڈو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی تھی لیکن برازیل کے مین کھلاڑی آندرمیؤ نے پہلے ہاف کے 46ویں منٹ میں متنازعہ گول کرکے برازیل کی برتری دگنی کردی تھی اس موقع پر ریفری نے آف سائیڈ آندر میؤ کو آف سائیڈ فول نہ دیا اس فیصلے پر گھانا کے کھلاڑیوں نے احتجاج بھی کیا تاہم ریفری کے احتجاج کی کوئی پراہ نہ کی۔ اس میچ کے 86ویں منٹ میں برازیل کے زی ردبرٹو نے ریفری کے ایک اور متنازعہ فیصلے پر گول کرکے برازیل کی برتری کو بڑھادیا اس گول کے موقع پر ہی روبرند آف مائنڈ تھا۔
فیفا ورلڈ کپ، ریفریز کے غلط فیصلوں نے کھیل کی ساکھ تباہ کردی
Jun 13, 2018