بحریہ ٹائون کراچی میں عیدالفطر کے شاندار ایونٹ کی تیاریاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون کراچی اپنی روایات کے مطابق عوام کیلئے ہر تہوار کو یادگار بنانے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں عیدالفطر کے موقع پر بحریہ ٹائون کی جانب سے ڈینزو اور ڈانسنگ فائونٹین میں شاندار ایونٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔ عید کے تینوں دن ڈینزو میں شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک حیران کن اینیمل اور ریپٹائل شوز کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے فوراً بعد زبردست میوزیکل نائٹ کا انتظام ہے جو رات 11 بجے تک جاری رہے گا۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین پر رات 8 سے 11 بجے تک فائونٹینز کی پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔ اس زبردست ایونٹ کے ساتھ ساتھ سہ پہر 12 سے رات 12 بجے تک کھلے رہنے والے بحریہ ٹائون ڈینزو کی سیر کیلئے گالف کارٹس کا خصوصی انتظام ہے۔ ڈینزو جو پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ زو ہے جہاں مقامی اور غیر ملکی جنگلی حیات بشمول افریقی شیر‘ سفید شیر‘ بنگال ٹائیگر‘ چیتا‘ تیندوا‘ ایشیائی سیاہ ریچھ‘ ہرنوں کی مختلف اقسام‘ مگرمچھ‘ لاما‘ شتر مرغ‘ ریا‘ ایمو اور ہر طرح کی بطخیںاور راج ہنس اس خوبصورت ماحول کے رہائشی ہیں‘ ڈینزو میں موجود ایوری مور‘ طوطوں‘ مکائو‘ چڑیوں‘ فاختہ اور بلبلوں کا دلکش مسکن ہے۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین عید کے موقع پربحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں کو مسحور کرنے کو بالکل تیار ہیں اس ضمن میں عید کے تین روز شام 8 بجے سے 11 بجے تک بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کے دلکش شوز منعقد کئے جائیں گے۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبردست اضافہ ہے۔ 250+ فائونٹینز‘ 2 واٹر سکرینز‘ 6 لیزر گرین اور 350 LED لائٹنگ پراجیکشنز‘ 2 HD4k ویڈیو پراجیکٹرز‘ 180 فٹ بلند فائونٹینز دیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کر دے گا۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین دنیا کی بہترین واٹر ونڈرز کے شہرۂ آفاق خالقوں کی تخلیق ہے جنہوں نے سنگاپور سینٹوزا‘ شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک‘ فیوچرو سکوپ فرانس‘ دبئی فائونٹین اور دبئی کینال واٹر فال کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹائون کے فوڈ کارنر کارنیول میں بھی عید کی تیاریاں عروج پر ہیںجہاں ریسٹورنٹس اپنے گاہکوں کیلئے نت نئی ڈشز تیار کر رہے ہیں۔ کارنیول میں برگر کنگ‘پیزا ہٹ‘ دی کیو‘ استنبول‘ کوئلہ کڑاہی‘ فلی‘ فریشنز‘ بلوچ آئس کریم‘ اے ون فوڈز‘ کریمری اور فائن ڈائننگ کیلئے ہورائزن ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔ بحریہ ٹائون تفریحی مقامات کا نیا مرکز ہے جہاں بحریہ ایڈونچرا‘ دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی گرینڈ جامع مسجد‘ سینی گولڈ‘ پاکستان کا سب سے بڑا رفیع کرکٹ اسٹیڈیم‘ پاکستان کا پہلا حیات ریجنسی ہوٹل اور صفِ اول کے ریسٹورنٹس موجود ہیں۔
بحریہ ٹائون/ عید ایونٹس