سرفراز احمد کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
کارڈف(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے خلای میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ فہیم اشرف کو شامل کرنے کا مقصد پاکستان کے پیس اٹیک کو مضبوط کرنا تھا۔ دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے بھی سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی کوشل پریرا کی جگہ دانیجیا ڈی سلوا کو سکواڈ میں شامل کیا گیا۔