حکمرانوں نے غریب مکائو بجٹ پیش کیا: زوار بہادر
لاہور(سپیشل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کاروباری حکمرانوں کا غریب مکائو بجٹ ہے اس میں تمام مراعات امیر طبقے کے لئے رکھی گئیں ہیں جب کہ غریب عوام کو کچھ بھی نہیں دیا گیا ملک کا غریب طبقہ اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کی قوت خرید سے قاصر ہے حکمرانوں کا بجٹ غریب دوست نہیں حکمران دوست بجٹ ہے۔