راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 9سال قیدسخت اور80 روپے جرمانے کی سزا سنا دی،مجرم بہروز خان کو تھانہ دھمیال پولیس نے 2150گرام چرس برآمدہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد سزا سنا دی۔