ڈپٹی کمشنر کامختلف علاقوں کا دورہ‘ نکاسی آب کا جائزہ
حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے عید کے موقع پر بارش پانی کے نکاس ،صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آرائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی عمر فاروق وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز ، چیف آفیسر ایم سی شاہد فاروق بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے فوارہ چوک، گوجرانوالہ روڈ، ریلوے روڈ،ونیکے روڈ، جلالپورروڈ،کسوکے روڈ،مدہریانوالہ روڈ، سرکلر روڈ،کولوروڈاور دیگر علاقوں کاد ورہ کیا اور وہاں بارش پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایم سی کے ڈسپوزل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور ایم سی افسران اور سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ شہر میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے نظام کو ہر صورت بہتر بنا نا ہو گا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں منور حسین نے بھی عید کے ایام میں پنڈی بھٹیا ںشہر ، جلالپور بھٹیاں، سکھیکی اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنا یا اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ عید کے ایام میں ضلعی انتظامیہ اور تمام میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہے۔