سانگلہ ہل : دکانداروں کی من مانیاں ‘ ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت جاری
سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)عیدالاضحی کے دنوں میں مہنگائی عروج پر رہی،دکاندار منہ مانگی قیمت وصول کرتے رہے،جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی،کسی بھی مجاز اتھارٹی نے مہنگائی کا جائزہ لینے کی زحمت نہ کی،دودھ ،دہی، پیاز،ٹماٹر ،ادرک ، سبز مرچ اور کریانہ کا سامان فروخت کرنیوالے صارفین کو لوٹتے رہے،ملاوٹ شدہ اشیاء خورد و نوش کی فروخت جاری رہی ،ناقص اور جعلی دودھ ،دہی اورمشروبات کھلے عام فروخت ہوتے رہے،قیمتوں اور ملاٹ کی روک تھام کیلئے کوئی بھی اقدامات نہ کئے گئے،عید کے دنوں میں ہل پارک کی پارکنگ میں بھی 150 فیصد زائد پارکنگ فیس وصول کی گئی،رسیدوں پر ریٹ ہی مٹا دیا گیا،عوام کے واویلہ پر بھی مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا،مہنگائی کے ستائے صارفین اشیاء کی قیمتوں کے معاملے میں بات کریں تو دکاندار انہیں دکان سے نکل جانے کا کہہ کر سودا سلف دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔،کریانہ کے دکاندار ایک ہی شہر میں اشیاء کے مختلف ریٹ لگاتے ہیں،سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ کر کے خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا رہا۔ عوامی حلقوں نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔