راہ حق میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے: علمائے کرام
پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار ) گردونواح میں عید الضحیٰ کا مذہبی تہوار نہایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا علمائے کرام نے اپنے خطبات میں کہا راہ حق میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے مرکزاہلسنت مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ مین بازار جامعہ مسجد قدیم عید گاہ مسجد دربار میاں خیر محمد نون جامع مسجد حافظ والی جامعہ مسجد نوری جامع مسجد اہل حدیث مین اجتماعات سے حضرت علامہ اسرار احمد چشتی حافظ محمد اشرف طاہر مولانا نور احمد حیات علامہ صاحب شاہد محمود چشتی پیر ریاض احمد قادری و دیگر نے خطاب کیا