عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے آٹے کا کوٹہ بڑھا دیا
چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگا کی آبادی چالیس ہزار کے قریب ہے درجنوں دیہات کے ہزاروں افراد اسکے علاوہ ہیں۔ چھانگا مانگا کیلئے 200 آٹے کے تھیلے ڈیلروں کو مہیا کئے جاتے تھے جو کہ اتنے بڑے علاقہ کیلئے ناکافی تھے۔ عید کے موقع پر آٹا نہ ملنے پر شہری شدید مشکلات کا شکار تھے۔ اپنی مشکلات کے ازالے کیلئے درجنوں شہری حاجی رانامشتاق احمد خاں کے ڈیرے پر گئے جنہوں نے فوری طور پر ایم پی اے شیخ علائوالدین کو شہریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ایم پی اے نے عوامی مشکلات کے حل کیلئے اے سی چونیاں کو ہدایت کی کہ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے فوری طور آٹے کا کوٹا بڑھایا اور ڈیلر ملک شفیع کے پاس آٹا وافر مقدار میںپہنچا یا۔