لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی
قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور کے علاقے سہاری روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ قصور کے علاقے سہاری روڈ میں کچھ نامعلوم لوگوں میں جھگڑا ہو رہا تھا 26 سالہ وارث جھگڑا ختم کرانے کی غرض سے گیا اور فائرنگ سے زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا زخمی کوہسپتال منتقل کردیا۔