ن لیگی موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں:الحاج اسلم بلوچ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں نظریات کا مقابلہ ہے تحریک انصاف دو قومی نظریہ اور حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ دوسری طرف 11 جماعتی اتحاد اپنی کرپشن بچانے این آر او لینے کیلئے ایک سازش کر کے اقتدار میں آئے تھے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے کیا الحاج اسلم بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو خود دار اور باوقار ملک بنانے کیلئے عمران خان کی جدوجہد تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائے گی جبکہ پیپلز پارٹی ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کی تاریخ امریکہ کی غلامی کرپشن لوٹ مار جھوٹ سے لکھی جائیگی۔ ن لیگ نے پہلے بڑا بھائی وزیر اعظم اور چھوٹا بھائی وزیر اعلیٰ کی سیاست کی اور اب باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیر اعلیٰ کی سیاست کر کے موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ کے محب وطن لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔