پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں پانچ لاکھ سے زائدویکسین لگائی گئیں، ویکسی نیشن کی رفتار مزید بڑھائی جائے گی: اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں پانچ لاکھ سے زائدویکسین لگائی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نےکہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 5 لاکھ 25 ہزار ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 3لاکھ90ہزار ویکسین کی پہلی ڈوز لگا ئی گئی اور ویکسی نیشن کی یہ رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔