لاہور(کامرس رپورٹر )انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روپے کی قدر کم ہو گئی ڈالر 28 پیسے مہنگا ہو گیا یورو اور برطانوی پاونڈ بھی مہنگے ہو گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 28 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 63 پیسے رہی یورو کی قدر 92 پیسے کے اضافے سے 188 روپے 38 پیسےاور برطانوی پاونڈ کی قدر 75 پیسے بڑھ کر 210 روپے 12 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 167 روپے برقرار رہی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 188 روپے ہو گئی, برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 211 روپے برقرار رہی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024