سعودی ہسپتال روبوٹ سرجری والے عالمی مراکز میں شامل

سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں امراض قلب کا مرکز دنیا بھر میں دل کی روبوٹ سرجری کرنے والے 5 بڑے سینٹرز میں شامل ہوگیا ہے،سینٹر نے ایک سال کے دوران روبوٹ کے ذریعے دل کے 105 پیچیدہ ترین آپریشن کیے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی کمپنی دی ونسی اور دل کے مشکل ترین آپریشن میں سرجنز کو ٹریننگ دینے والی معاون کمپنی ایم آئی ایس نے اپنی رپورٹ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے ماتحت امراض قلب کے مرکز کو فہرست میں شامل کیا ہے۔کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے ماتحت امراض قلب مرکز فروری 2019ءسے فروری 2020ءکے دوران امریکا میں دل کے امراض اور آپریشن کرنے والے بین الاقوامی اہم مراکز کو پیچھے چھوڑ گیا۔