پولینڈز کے صدر آندریجیز ڈوڈا نے حزب اختلاف کی سوک پلیٹ فارم پارٹی کے رفال ٹرازوکوسکی کو شکست دے کر انتخاب جیت لیا، یہ ان کی دوسری میعاد ہوگی۔انتخابات میں مسٹر ڈوڈا نے 50.8 فیصد جبکہ مسٹر ٹرازوکوسکی نے 49.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد ڈوڈا نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کو اتحاد بنانے کی دعوت دی ہے۔قومی الیکشن کمیشن کے سربراہ سلویسٹر مارکاٹک کے مطابق انتخابات کے مکمل سرکاری نتائج کل تک سامنے آنے کی امید ہے۔جون کے آخر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈوڈا نے 43.5 فیصد جبکہ ٹرازوکوسکی نے 30.5 فیصد حاصل کیے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024