جاپانی فیگر سکیٹر’ہانیو یوزرو‘ نے آئی ایس یو کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کر لیا

جاپان کے فیگر سکیٹر ہانیو یزورو نے اسکیٹنگ کے بین الاقوامی ادارے آئی ایس یو کا گرانقدر ترین سکیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز آئی ایس یو آن لائن تقریب میں جاپان کے فیگر سکیٹر ہانیو یزورو نے اسکیٹنگ کے بین الاقوامی ادارے آئی ایس یو کا سکیٹر کا اعزاز دیا گیا۔ ادارے نے نئی تشکیل کردہ سکیٹنگ ایوارڈز کی چھ دیگر کٹیگریز میں گزشتہ سیزن کے دوران جیتنے والوں کا بھی اعلان کیا۔ہانیو کو امریکہ کے نتھن چن اور دیگر حریفوں کو ہرانے پر اعلیٰ ترین اعزاز دیا ۔گزشتہ سیزن میں ہانیو گرینڈ پری سیریز کے دو مقابلوں اور فور کونٹی نینٹس فِیگر سکیٹنگ چیمپئن شپس میں فاتح کے طور پر ابھرے تھے۔انہوں نے جاپان سکیٹنگ فیڈریشن کے باضابطہ ٹویٹر اکاونٹ پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ہانیو نےان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختلف مواقع پر انکی حوصلہ افزائی کی اور اس اعزاز کے حصول میں مدد دی۔انہوں نے عوام سے کہا کہ کورونا وائرس بحران اور جاپان میں جاری حالیہ شدید بارشوں سے آنے والے سانحات کے دوران اپنا اچھی طرح خیال رکھیں۔بیسٹ نیو کمر کا ایوارڈ روس کی الینا کوستورنایا کو دیا گیا۔ روسی فِیگر سکیٹر الینا، نے گزشتہ سیزن کے گرینڈ پری مقابلوں میں ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔