اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں خوشخبری دی ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی تک فائبر بچھائی جائے گی۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد سے گوادر تک ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت فائبر آپٹک کو فعال کیا جائے گا۔
اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹ میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے تھا کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب تا آواران روڈ کے لئے26 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔