وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کرادیا : سید حما د عابد
لاہور(نامہ نگار)ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کرادیا گیا سی ٹی او لاہور سید حما د عابد کا کہنا ہے کہ وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مثبت کاموں پر پوائنٹس جمع جبکہ ناقص کارکردگی پر پوائنٹس منفی ہونگے اچھی شہرت پر 5 ،فرض شناشی 5 ،اچھے ٹرن آئوٹ پر 5 ،ذمہ داری پر 5 ، اورآل کنڈکٹ پر5 پوائنٹس جبکہ شہریوں کی مدد کرنے، دوران ڈیوٹی کسی قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور گمشدہ اشیاء کی شہریوں تک باحفاظت واپسی، سرکاری امور کی سرانجام دہی ریکارڈ کی تکمیل،بریفنگ میں حاضر ہونے پر 10 پوائنٹس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مئوثر کارروائی پر 10 سے لیکر 100 پوائنٹس ملیں گے پورے ماہ میں 24 گھنٹے غیر حاضر رہنے پر 10پوائنٹس منفی ہونگے جبکہ 4 یوم غیر حاضر ہونے والوں کو انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا۔