بنی گالہ کے محل سے نکل کر دیکھو، پشاور سے کراچی تک کارخانے، فیکٹریاں، بازار،دکانیں بند ہیں:مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے بھی وزیراعظم پر سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کہاں ہو؟1977 کے بعد پہلی دفعہ آج پورا پاکستان بند ہوا ہے۔ ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال پر مریم نواز نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کہاں ہو؟1977 کے بعد پہلی دفعہ آج پورا پاکستان بند ہوا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کے محل سے نکل کر دیکھو، پشاور سے کراچی تک کارخانے، فیکٹریاں، بازار،دکانیں بند ہے،یہ ہے خلق خدا کی آواز، یہ ہے نقارہ خدا،گو سلیکٹڈ گو، گو سازشی گو۔واضح رہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمارکے خلاف تاجروں کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے، تاجر رہنماں نے منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔