سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیب کی ٹیم نے امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا۔گرفتار ہونے سے پہلے دونوں رہنماوں کے پاسپورٹس ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لئے۔ مریم نواز کو خواتین اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ دونوں رہنماوں کو رینجر کے حصار میں ٹرمینل کی جانب لے جایا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز کو پرائیویٹ جیٹ طیارے میں بٹھا دیا گیا۔ نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال بامشقت کی سزا سنائی ہے اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024