الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا پی کے 78پر دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونیوالے ہارون بلور کی شہادت کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق آئندہ انتخابات کے لئے شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا ۔دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی اسمبلی پی پی 35 کا بھی الیکشن ملتوی کردیا گیا ۔پی پی 35میں امیدوار سراج رئیسانی بم دھماکے کے باعث شہید ہوگئے۔پی کے 78اور پی پی35 میں عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا نے بلوچستان میں سراج رئیسانی پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ کوئٹہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔نگران وزیراعلیٰ ، آئی جی بلوچستان اور چیف سیکرٹری مذکورہ دہشت گردی کے واقعہ پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کریں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بار بار ہدایات کے باوجود امیدواروں کی سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا جارہا اور تمام امیدواروں کوبلا امتیاز سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024