امام الحق کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دیدی

Jul 13, 2018 | 19:34

ویب ڈیسک

زمبابوے میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے ہرا دیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے اوپنر امام الحق کی سنچری کی بدولت 308 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی بیٹنگ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے باولنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم صرف 107 رنز ہی بناسکی۔

مزیدخبریں